جمعہ, 25 اپریل , 2025

ہمیں معلوم ہے کہ مقدمے بازی کیسے ہوتی ہے، خدا کا خوف کریں، چیف جسٹس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے، خدا کا خوف کریں، ایسی من گھڑت مقدمہ بازی کی وجہ سے عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ میں جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے ریمارکس دیتے ہوئے یہ کہا گیا کہ 75 سالہ بوڑھے شخص کے مرنے کے بعد زمین کے تنازع پر مقدمہ بازی کی گئی۔

latest urdu news

قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایک 75 سال کا بوڑھا شخص اپنے 2 بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو کیوں دے گا؟ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ کا خوف کریں، بے بنیاد مقدمہ بازی کی وجہ سے عدالتوں میں زیرالتوا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عدالت کی جانب سے 75 سالہ شخص کے 2 بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کیخلاف اپیل خارج کر دی گئی۔

دوسری جانب ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ شہباز شریف کی جانب سے بحیثیت حزب اختلاف قومی اسبملی کئی بار بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی لیکن نہ عمران خان نے کوئی جواب دیا اور نہ کسی رہنما نے اس متعلق کوئی جواب دیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ سابق وزیراعظم تکبر کیساتھ اپوزیشن کی طرف پُشت کیے بیٹھے رہے، کیونکہ اُن دنوں عمران خان کا اُس وقت کے آرمی چیف اور آئی ایس آئی سربراہ سے عشق جوان تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter