ہزاروں پاکستانی مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہزاروں پاکستانیوں کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویز کے مطابق دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی قید ہیں، زیر حراست قیدیوں میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں جنہیں دہشتگردی، قتل اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔

latest urdu news

10 ہزار سے زائد پاکستانی قیدی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں جبکہ دوسرے نمبر پریو ای اے میں 5 ہزار 292 پاکستانی قیدی اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ملائیشیا میں 463، برطانیہ 321، عمان میں 578، ترکیہ 387، بحرین 371، یونان میں 598، چین 406، جرمنی 90، عراق 40، امریکا میں 114، سری لنکا 89، اسپین 92، افغانستان 85، جنوبی افریقا 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید ہیں۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں نے بہت نقصان پہنچایا۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کیساتھ دکھی ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter