جمعہ, 25 اپریل , 2025

ہائیکورٹ میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ملک کی چاروں ہائی کورٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کو ہونے والا تھا، تاہم اب یہ اجلاس 19 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔

latest urdu news

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 4 مئی تک مقرر کی گئی ہے،مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لیے تین سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سینارٹی کے تنازعہ پر آئینی بنچ میں سماعت جاری ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter