جمعہ, 25 اپریل , 2025

گینگ آف تھری کے لیے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، عمران خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے سب کو پتا چل گیا ہے یہ کیا کر رہے ہیں۔

latest urdu news

عمران خان نے کہا کہ یہ سب گینگ اف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ ملک کا بیڑا غرق تو انہوں نے کر لیا، اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ گینگ اف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہاں سارے فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں، ججز آ کر سنا دیتے ہیں ۔ یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز بھی تابع ہو جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے ۔ الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہییں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات کو پوری دنیا کی جانب سے فراڈ الیکشن کہا گیا۔ ایک دفعہ بھی قاضی فائز عیسیٰ نے یہ نہیں کہا کہ ہماری خواتین اور کارکنان جو جیلوں میں قید ہیں انکے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ چیف جسٹس کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ کیا گرمیوں میں جلسے کا ٹائم 6 بجے ہوتا ہے؟ ساری قوم کو پتا ہے کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل سے ملک میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter