جمعہ, 25 اپریل , 2025

گورنر راج کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں سوچا گیا، فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں سوچا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ آئین میں گورنر راج کی گنجائش موجود ہے، ابھی گورنر راج کی بات نہیں ہوئی، کل کا پتہ نہیں۔

latest urdu news

تحریک انصاف تو یہ چاہتی ہے کہ کے پی کے میں گورنر راج لگے اور وہ سیاسی شہید بنیں، میری پوری کوشش ہوگی کہ سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہ بنایا جائے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جو ملک دشمنی پر اتر آئیں ان کیلئے کیا رول پلے کیا جا سکتا ہے، یہی لوگ تھے جنہوں نے چین کے صدر کے دورے کے دوران بھی دھرنا دیا۔

ملائیشیا کا وزیراعظم آیا تو پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کر دیا، آئی ایم ایف کو خط کس نے لکھے تھے؟ جو کرتوت عمران خان نے کیے وہ بھگتیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جلسے جلوس سے سابق وزیراعظم باہر نہیں آئیں گے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ انہیں این آر او دیا جائے، یہ ڈی چوک آ بھی جائیں تو کیا کرلیں گے، یہ ماضی میں بھی کندھوں پر سوار ہو کر آئے تھے، پھر ان کی خواہش ہے کہ انہیں بیساکھیوں سے لایا جائے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter