جمعہ, 25 اپریل , 2025

گدھوں کی کھال سے ادویات بننے لگیں، قیمتوں میں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری میں پاکستان میں گدھوں کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چہرے کی کریم میں استعمال ہونے والے گدھے کی قیمت تقریبا 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے، کراچی میں گزر بسر کے لئے گدھا گاڑی چلانے والے افراد اس کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت اور روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں ہر ہفتہ لگنے والی گدھا منڈی میں مقامی خریدار کم ہی نظر آتے ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ گدھوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

فروخت کنندگان کا کہنا ہے کہ چین میں گدھوں کی طلب بڑھ گئی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں گدھوں کی کھال سے کاسمیٹکس کی مختلف اشیا بنائی جاتی ہیں جبکہ انکی کھال سے ای جیا نامی دوا بھی تیار ہوتی ہے۔

جس کے لئے ہر سال لاکھوں گدھوں کو ذبح کیا جاتا ہے، گدھا گاڑی چلانے والوں نے کہا کہ پہلے جو گدھا آٹھ سے بارہ ہزار کا مل جاتا تھا اب 30 سے 35 ہزار روپے کا ملتا ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی مشکل ہوگئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter