ہفتہ, 26 اپریل , 2025

کھاریاں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، مردان، سوات، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند اور چترال میں زمین لرز اٹھی۔

latest urdu news

پنجاب کے شہروں راولپنڈی، لاہور، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ گلگت، پاراچنار اور قریبی مقامات بھی اس زلزلے سے متاثر ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 94 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحدی پٹی میں واقع تھا۔

ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter