ہفتہ, 26 اپریل , 2025

کوئی وجہ نہیں کہ آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے، بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوئی وجہ نہیں آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے۔

latest urdu news

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عدالتی تقرریوں کا عمل درست کرنا ہے، پاکستان میں روایت ہے کہ آپ کی رشتہ داری ہے تو جج بنیں گے، پارلیمنٹ کا فیصلہ ہی عوام کا فیصلہ ہوگا کہ کون جج بنے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کو درست کرنے کیلئے آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، عدالت سے سیاست کی امید رکھیں گے تو جمہوریت کوبہت نقصان ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم میں بھی اس پریکٹس کو درست کرنے کی کوشش کی گئی، عدلیہ کو سیاسی نہیں آزاد ادارہ بنانا ہے، ہمارا مقصد عوام کو فوری انصاف دلوانا ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا یہ کہنا تھا کہ عدالتی نظام میں بہتری لانی ہے تو آئینی عدالتوں کا قیام عمل میں لانا انتہائی ضروری ہے، ذوالفقار بھٹو کیس کے لیے مجھے اتنا انتظار کرنا پڑا تو عام آدمی کو کتنا انتظار کرنا پڑتا ہوگا، لوگوں کو سنگین مقدمات میں 50 ،50 سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter