کل کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب سے زائد کا نقصان ہوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بھر میں تاجروں کی ہڑتال سے ملکی معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔

چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال کامیاب رہی ہے۔

latest urdu news

کاروبار بند ہونے سے کراچی کو تقریباََ 4 ارب جبکہ پورے پاکستان میں تقریبا 50 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایک اور ہڑتال کا بھی عندیہ دیا ہے۔

عتیق میر نے کہا کہ حکمران ہماری اگلی کال کا انتظار کریں، ہماری یہی کوشش ہوگی کہ ہم اگلی ہڑتال کی طرف نہ جائیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کایہ کہنا تھا کہ جو شخص پورے پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا ’’ڈس گریس‘‘ کا لقب دے رہا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter