جمعہ, 25 اپریل , 2025

کسی کو ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے کی بھی اجازت نہیں ہے، 2018 کی حکومت نے پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا، ادھر انہیں یہ پریشانی ہے کہ ملک کہیں ترقی نہ کر جائے، اگر ملک ترقی کر گیا تو ہمارے پلے کیا رہ جائے گا۔

latest urdu news

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی کاوشوں سے سفارتی تنہائی ختم ہوئی، پوری دنیا پاکستان کی معاشی پالیسی کی تعریف کررہی ہے بلکہ دنیا کے ممالک سربراہان پاکستان آ بھی رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی جانب سے واشگاف الفاظ میں پوری مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کی گئی، وزیراعظم نے فلسطین کا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بڑے ہی مؤثر انداز سے لڑا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فلسطین کا کاز ہو یا کشمیر کا، شہباز شریف اس کے علمبردار بنے، اب جب دنیا کے ممالک کے سربراہان پاکستان آرہے ہیں، ایرانی صدر کے دورے کے بعد ایران اور پاکستان میں تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter