جمعہ, 25 اپریل , 2025

کراچی دھماکہ: خود کش حملہ آور کی گاڑی اور اسکی سمز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کے لیے استعمال ہونیوالی گاڑی کا پتہ چل گیا۔

چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت منظرعام پر آئی ہے، تفتیشی حکام نے کہا کہ دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کا ریکارڈ مل گیا ہے۔

latest urdu news

تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی جس کے نام تھی اس کا نادرا ریکارڈ مل گیا ہے، گاڑی کی تفصیلات چیسز نمبر سے حاصل ہوئیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی جس شخص کے نام تھی اس کی شناختی دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں، مذکورہ شخص کی زیر استعمال سمز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter