کامیاب آپریشن بنیان المرصوص : ملک بھر میں یوم تشکر عقیدت کیساتھ منایا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، آپریشن "بنیان مرصوص” کی بھرپور کامیابی پر ملک بھر میں یومِ تشکر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

بھارت کے خلاف شاندار کامیابی اور دشمن کو مؤثر جواب دینے کے بعد لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام بڑی تعداد میں قومی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، جہاں انہوں نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

latest urdu news

قوم کا جوش و خروش دیدنی تھا، کراچی سے کشمیر تک "پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے فضائیں گونج اٹھیں۔

ملک بھر میں منعقدہ ریلیوں اور اجتماعات میں عوام نے مسلح افواج کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کندھ کوٹ، کشمور، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ، رینالہ خورد، چنیوٹ، وہاڑی اور قصور سمیت دیگر شہروں میں "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ سوات، مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالا حصار میں شہریوں نے افواج پاکستان کے حق میں نعروں کے ساتھ مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

مظفرآباد میں جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے مظاہرے میں "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے بلند کیے گئے۔

یادرہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کے حضور شکر بجا لانے، پاک فوج کی جرات کو سلام پیش کرنے اور پوری قوم کی یکجہتی اور حوصلے کو سراہنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔

 

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter