جمعہ, 25 اپریل , 2025

کالعدم تنظیم کے 5 شرپسند ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان، دکی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 شرپسندوں کو ہلاک کر دیاگیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ دکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔

latest urdu news

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےتھا، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب جلالپور جٹاں اور اس کے نواحی علاقوں میں ایک ہی دن کے دوران افسوسناک حادثات اور جرائم کی متعدد وارداتیں پیش آئیں، جنہوں نے نہ صرف شہریوں کو غمگین کیا بلکہ علاقے میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کو بھی اجاگر کیا ہے۔

پہلا دل دہلا دینے والا واقعہ جلالپور جٹاں کے گاؤں لکھن وال میں پیش آیا، جہاں دس سالہ ایمان سیرت نامی معصوم بچی اسکول بس میں سوار تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا۔ بدقسمتی سے بچی نیچے گری اور بس کے ٹائروں کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، ایمان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی،ضروری کارروائی کے بعد بچی کی میت اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی، واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter