جمعہ, 25 اپریل , 2025

کار ساز حادثہ: ملزمہ کو جیل میں خصوصی سہولیات دینے کی تردید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل حکام کی جانب سے کار ساز حادثے کی ملزمہ کو خصوصی سہولیات دیئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ ملزمہ کو عام قیدی خواتین والی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس کو 5 ستمبر تک کیس چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فارنزک کے لیے لاہور کی لیبارٹری بھیجی ہے جس کی رپورٹ میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

latest urdu news

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ کے برطانوی لائسنس کی تصدیق کے لیے برطانوی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2 ہفتے پہلے کراچی میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا جس سے موٹرسائیکل سوار باپ، بیٹی جان کی بازی ہارگئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب 9 مئی کیسز میں عمران خان کو فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لیے خود کو فوجی تحویل میں نہ دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter