ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ڈیفنس کار حادثہ: ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی ایچ اے میں کار حادثے سے متعلق کیس میں ملزم افنان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں کار حادثے سے متعلق مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

latest urdu news

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزم افنان کو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، مشتبہ نوجوان تیز رفتاری سے کار چلا رہا تھا کہ جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

عینی شاہدین کے مطابق مشتبہ شخص کار میں اکیلا تھا جب لوگوں نے اسے نکال کر پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس نے جاں بحق افراد کے خاندان کے سربراہ کی شکایت پر مشتبہ کار سوار افنان شفقت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا کہ جو واقعے کے وقت دوسری کار میں سفر کررہے تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter