جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیے سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت ان کی سکیورٹی ایس ایس یو کے حوالے کردی گئی ہے۔

latest urdu news

2 اکتوبر کو کراچی ائیرپورٹ پر گورنر، وزیراعلیٰ اور میئر کراچی ڈاکٹر ذاکر نائیک کا شاندار استقبال کریں گے، ان کی مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے ملاقاتیں طے ہیں۔

علاوہ ازیں سربراہ جامعۃ الرشید مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کی سندھ کے سینئر بیوروکریٹس اور دیگر کی ملاقاتیں شیڈولڈ ہیں۔

4 اکتوبر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے اور 5 اکتوبر کو مزار قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے، اسلامک اسکالر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں بھی طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter