جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی رہا، مقدمہ ڈسچارج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی کو رہا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کے حوالے سے یہ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین بیرسٹر گوہر کو تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا۔

latest urdu news

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا تھا، جس میں بیرسٹر گوہر بھی شامل تھے، ایم این ایز کی گرفتاری پر سپیکر ایاز صادق کی جانب سے نوٹس لے کر آئی جی اسلام آباد کو تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی پہلے سے جاری تھی لیکن اب کھل کر سامنے آ گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کے دوران محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی میں ہم جمہوری صفوں میں کھڑے ہوں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے آئین کے دفاع کا حلف لیا تھا،جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں ،ہم قربانیاں دیں گے، ہم دیکھیں گے کہ میدان میں کون قربانی دیتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter