چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا اربوں روپے کا معاہدہ منسوخ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

راولپنڈی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسپکشن ٹیم نے اربوں روپے مالیت کے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے اس منصوبے پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ واسا حکام کے مطابق چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی مالی معاونت سے مکمل کیا جا رہا تھا، بینک نے منصوبے کیلئے 35 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے تھے۔

واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ اب منصوبے کا ٹینڈر دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبہ چار مختلف حصوں میں تقسیم تھا، جن میں سے دو لاٹز کا کنٹریکٹ ایک غیر ملکی (ترک) کمپنی کو 20 ارب 40 کروڑ روپے میں دیا گیا تھا۔

پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین بیرسٹر نبیل اعوان کی زیر صدارت معاہدے کا دوبارہ جائزہ لیا گیا، جس کے بعد دو لاٹز کے معاہدے منسوخ کر دیے گئے۔

پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب معاملے پر ایکشن لیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ منصوبے کا ہر تین ماہ بعد اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter