چوہدری شجاعت کا ق لیگ کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ق لیگ کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد امجد کو مسلم لیگ (ق )کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ، چوہدری شجاعت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ناراض ساتھیوں کو منائیں گے، ملک گیر تنظیم سازی کا عمل تیزی سے شروع کریں گے، سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے مربوط کریں گے۔

latest urdu news

چیف آرگنائزر(ق )لیگ نے کہا کہ چیف آرگنائزر تقرری اور چوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،کوشش ہے میں چوہدری شجاعت حسین کےامیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں۔

واضح رہے اس سےپہلے بھی سربراہ مسلم لیگ( ق) چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے زور دیکر یہ کہا ہے کہ سیاستدان ذاتی مفادات اور اختلافات کو ترک کر کے قومی مفادات کو فوقیت دیں، قومی رہنماؤں کو سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے آگے آنا چاہیے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter