جمعہ, 25 اپریل , 2025

چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ مسلم لیگ ( ق) چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔

سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت نے اسلام آباد میں حکومتی شخصیات، سیاسی جماعتوں کے سربراہان، اراکین پارلیمنٹ اور سینئر صحافیوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

latest urdu news

چوہدری شجاعت سے ملاقات کرنے والوں میں وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت ارکان پارلیمنٹ شامل تھے، ملاقاتوں کے دوران ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سربراہ ق لیگ کا یہ کہنا تھا کہ سیاستدان ذاتی مفادات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں، قومی رہنماؤں کو سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات سے پہلے ماحول کو بہترکرے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے کہا کہ حکومت نے اپنے کیسزکے لیے این آراو ٹو لیا ہے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف بے بنیاد کیسز بنائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ نیب ترامیم کے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد وکلا سے مشاورت کریں گے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل سے کوئی لینا دینا نہیں، فیض حمید جنرل باجوہ کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جنرل(ر) باجوہ کو بھی اس معاملےمیں سامنے لایا جائے، ہماری حکومت کے دور میں فیض حمید کا میرے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter