جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی کے اندر کوئی اختلافات نہیں، 9 ستمبر کا جلسہ ہوگا، شوکت یوسفزئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا یہ کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلافات موجود نہیں ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلافات موجود نہیں ہیں، پارٹی ارکان کیخلاف کارروائی پارٹی ڈسپلن کے تحت کی گئی ہے۔

latest urdu news

ایک انٹرویو میں شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کہیں نہیں جا رہا، عاطف خان کو پارٹی سے نکالا نہیں گیا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور ٹھیک طریقے سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا یہ کہنا تھا کہ 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہو گا، مراد سعید کے متعلق علم نہیں ہے، روپوش لیڈروں کے سامنے آنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کا کباڑا کر دیا، آئی ایم ایف کے قرضے میں مشکل ہو رہی ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد پولیس نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیساتھ عام شہریوں کی طرح برتاؤ کیا اور فیصل آباد میں وزیر اعلیٰ کو کسی قسم کی سکیورٹی بھی فراہم نہ کی گئی۔

سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر کے پی حکومت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ نے خط لکھ دیا ہے، یہ خط وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر کو لکھا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter