پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔

دوسری جانب برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ اس جنگ بندی کو ممکن بنانے میں امریکا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے اہم کردار ادا کیا، جسے پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter