جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی کا جمعہ کے روز احتجاج کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جمعہ کے روز احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ ہم فوری الیکشن چاہتے ہیں، پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ سے گرفتار کر کے ایوان کے تقدس کی پامالی کی گئی۔

latest urdu news

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا صوابی میں تاریخی جلسہ ہوا اور شہر اقتدار کا جلسہ بھی تاریخی تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم اس حکومت کو نہیں مانتے جو جعلی مینڈیٹ لے کر بنائی گئی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کروائے جائیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے لوگوں کو حراست میں لیا گیا، جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، ہمارے لوگو ں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے، ہمارے ارکان کو پارلیمنٹ سے حراست میں لیکر ایوان کے تقدس کی پامالی کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران خواتین کے حوالے سے بات نہیں کی۔

رہنما پی ٹی آئی نے الزام لگاتے ہوئے یہ کہا کہ ہمارے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ملک کو ہرگز انارکی کی طرف لیکر نہیں جانا چاہتے ہیں

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter