جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی نے صوبے میں تعلیمی نظام تباہ کردیا، گورنر پختونخوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں تعلیمی نظام تہس نہس کردیا ہے، ان کے پاس عوام کے تحفظ کیلئے بھی کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پختونخوا اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کر سکے، پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

latest urdu news

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے۔

گورنر کے پی، کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی رپورٹس پر صوبائی حکومت کیا کہے گی، آبی وسائل کے حوالے سے چیئرمین واپڈا اور تمام پارلیمنٹرینز کو بلائیں گے، وفاق کے ذمے واجب الادا بقایا جات واپس لیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوابی میں دھماکا شارٹ سرکٹ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے؟ اگر واقعہ شارٹ سرکٹ سے پیش آیا ہے تو ضرور تحقیقات ہونی چاہئیں۔

گورنر پختونخوا نے کہا کہ 11 ملکوں کے سفیروں کو کیوں بذریعہ روڈ سوات لے جایا گیا، سوات واقعے میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے، معاملے کی شفافیت کی بنیاد پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter