جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکام، صدر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف اپنا جلسہ وقت پر ختم کرنے میں ناکام رہی، جسکی وجہ سے اسے اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اسلام آباد، پی ٹی آئی قیادت اسلام آباد میں جلسہ کر کے مشکل میں پھنس گئی، پاکستان تحریک انصاف مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے اسے اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

latest urdu news

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مسعود کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جلسہ منتظمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، شہر اقتدار میں احتجاج کے متعلق قانون آ چکا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے سہ پہر 4  بجے سے شام 7 بجے تک اجازت دی گئی تھی، لیکن تحریک انصاف نے 9 بجکر 45 منٹ پر جلسہ ختم کیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter