جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاریوں کی آڑ میں آپ کا مقصد کچھ اور ہے، سلمان اکرم راجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جمہوری عمل اور آئین کو آزادی دو۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا یہ کہنا تھا کہ ملک کے جمہوری عمل پر کچھ لوگ حاوی ہیں اور مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

latest urdu news

سلمان اکرام راجہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے کا اپنا ایک ماحول تھا، وزیراعلیٰ کے پی، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اگرجلسے کی اجازت نہ دی گئی تو بینڈ باجے کے ساتھ آئیں گے، وزیراعلیٰ کا ہرگز مقصد خواتین کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ کہنا تھا کہ جو دل آزاری ہوئی ہم معذرت کرتے ہیں، ہم کہتے ہیں خدارا پاکستان کو آزاد کردو، وہ طبقہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کی تقدیر کے مالک وہ ہیں، ڈر کر آئینی ترمیم کرکے یہ نظام نہیں چلے گا۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ کہنا تھا کہ کل پارلیمنٹ کے باہر انتہائی شرمناک واقعہ ہوا، کل پارلیمان کے تقدس کو پامال کیا گیا، ہم آج بھی کہہ رہے ہیں 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےلائی جائیں، جھوٹ چھپانے کیلئے آئینی نظام پر حملے کیے جارہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بتایا جائے کونسا ایسا جلسہ ہوتا ہے جسے چٹکی بجا کر ختم کردیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں و ایم این ایزکی گرفتاریوں کی آڑ میں آپ کا مقصد کچھ اور ہے، آج ہم بنگلہ دیش سے پیچھے کیوں ہیں؟

رہنما پی ٹی آئی کا مزید یہ کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کے ذریعے ہی عوام کو حقوق دلوا سکتے ہیں، ماضی میں ہرآواز کو دبانے کی کوشش کی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter