ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پیپلزپارٹی 18 اکتوبر کو حیدر آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کی برسی پر حیدرآباد میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی۔

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں صوبائی قیادت، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، سینیٹرز اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

latest urdu news

اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی، سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرا، صوبائی وزیر شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، جام خان شورو بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونیوالے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

فریال تالپور کی جانب سے ہدایات کی گئی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، میانوالی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل۔

پنجاب حکومت نے فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

میانوالی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے جبکہ رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کردی گئی ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter