جمعہ, 25 اپریل , 2025

پولیس کی گاڑی پر حملہ، ایس ایچ سمیت 4 اہلکار شدید زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمور، جرائم پیشہ عناصر نے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی پر حملہ کر دیا، واقعے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں ایس ایچ او زیاد نوناری، ہیڈ کانسٹیبل اسد سولنگی، کانسٹیبل ارشاد مریٹو اور ایک دیگر اہلکار شامل ہیں۔ پولیس ٹیم معمول کے گشت پر تھی جب ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی۔

latest urdu news

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے سکھر ریفر کر دیا گیا۔

ایس ایچ او زیاد نوناری نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

پولیس نے واقعے کے فوراً بعد جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter