اتوار, 15 جون , 2025

پنجاب کا عوام دوست بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا، وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کو ترجیح دی جائے گی، کسان کارڈ مؤثر بنایا جائے گا اور پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

لاہور، وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کل سہ پہر مالی سال 2025-26 کا تخمینہ شدہ بجٹ پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے، بجٹ پیش کرنے سے قبل کابینہ کے خصوصی اجلاس میں اس کی منظوری دی جائے گی۔

latest urdu news

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی وژن کی عکاسی کرے گا، جس میں کسی قسم کا نیا ٹیکس شامل نہیں ہوگا بلکہ پہلے سے لاگو ٹیکسز کی بہتر وصولی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وسائل میں اضافہ صوبائی اثاثوں کے مؤثر استعمال سے کیا جائے گا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ سے متعلق جاری منصوبے برقرار رہیں گے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں خواتین، بچوں، معذور افراد اور محنت کشوں سمیت تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مالی اور تکنیکی مدد دی جائے گی اور کسان کارڈ کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ معاشی ترقی، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اصولوں پر مبنی ہوگا، اور ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جائے گی۔

پسماندہ علاقوں، خصوصاً جنوبی پنجاب کو بجٹ میں خصوصی اہمیت دی جائے گی تاکہ وسائل کی مساوی تقسیم کو ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کا یہ بجٹ بھی ایک عوام دوست بجٹ ہوگا جو صوبے کی مجموعی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ بجٹ میں بھی صحت، تعلیم اور سوشل ویلفیئر کے منصوبوں کو ترجیح دی تھی، جبکہ اس بار مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ پہلا بجٹ پیش کر رہی ہیں جسے ان کے سیاسی وژن سے جوڑا جا رہا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter