جمعہ, 25 اپریل , 2025

پنجاب میں ڈینگی کے 130 کیسز رپورٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 130 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور، صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 130 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 2 ہزار 247 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق راولپنڈی سے 114، لاہور سے 7 اور اٹک سے 4 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح گوجرانولہ اور جہلم سے 2، منڈی بہاؤالدین سے 1 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل سے ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5 سے 8 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ نئی موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

جبکہ 5 سے 8 اکتوبر کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ اور صوابی میں بارش برسنے کا امکان ہے۔

اس دوران مردان، کوہاٹ ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter