ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، میانوالی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، میانوالی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل۔

پنجاب حکومت نے فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

latest urdu news

جب کہ مختلف شہروں میں کنٹینرز کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔

میانوالی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے جبکہ رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کردی گئی ہیں۔

جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی وہاں دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا۔

وزیراعظم آج ملائیشین ہم منصب انوار ابراہیم کا استقبال کریں گے۔

جبکہ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شیڈول ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter