پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری غریب عوام کے ساتھ دھوکا ہے ، حافظ نعیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں نجکاری کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا تکبر عوامی مسائل کے حل کی بجائے نظام کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔

منصورہ میں ینگ ڈاکٹرز اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد سے ملاقات میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب حکومت آر ایچ سی مراکز سے لے کر جناح اور میو اسپتالوں تک نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو عوام کے علاج کے حق پر حملہ ہے۔

اس ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سلمان حفیظ اور دیگر نمائندے شریک تھے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ علاج کی سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، مگر حکومت سرکاری اداروں کو بہتری کی بجائے نجکاری کے حوالے کر رہی ہے، جو غریب عوام سے دھوکہ ہے، دیہی مراکز صحت کو مریم نواز کے نام سے منسوب کر کے نجی کنٹرول میں دیا جا رہا ہے، جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کئی دنوں سے نظر انداز ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں نجکاری کے خلاف احتجاج جاری ہے اور حکومت طاقت کے استعمال سے جواب دے رہی ہے، ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ دیہی علاقوں میں علاج کی سہولتیں متاثر ہو رہی ہیں اور صحت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔

فارم 47 سے بننے والی حکومت نے معیشت، صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبے کو زوال کی طرف دھکیل دیا ہے، انہوں نے زور دیا کہ بھارت اور اسرائیل جیسے دشمنوں کے مقابلے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter