جمعہ, 25 اپریل , 2025

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور کچھ دیر بعد اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو جلسے کے لیے مینار پاکستان کی بجائے لاہور میں کوئی اور جگہ دیے جانے کا امکان ہے، اس متعلق ڈ پٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے پنجاب پولیس سے جلسے کے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

عدالتی احکامات کے عین مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور جلسے کی اجازت کے حوالے سے 5 بجے تک فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے آج صبح پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی تھی اور اسٹیٹ کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter