جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاک فوج نے ہمیشہ اعلیٰ کردار اور شاندار مہارتوں کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ہمیشہ اعلیٰ کردار، بے مثال حوصلے اور شاندار مہارتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان آرمی کے زیر اہتمام آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم سپرٹ (PATS) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 کے دوران کھاریاں گیریژن میں منعقد کیے گئے، جن کی اختتامی تقریب میں جنرل عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

latest urdu news

یہ 60 گھنٹوں پر محیط انتہائی سخت اور بھرپور پٹرولنگ مشق تھی، جس کا مقصد مختلف ممالک کی افواج کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کا اشتراک تھا تاکہ جدید جنگی مہارتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔

اس مشق میں پاک آرمی کی سات ٹیموں کے علاوہ پاک نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، ان ممالک میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل ہیں، جبکہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندگان نے بطور مبصر شرکت کی۔

یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کروائی گئی اور عالمی سطح پر PATS نے خود کو ایک سنجیدہ اور مسابقتی فوجی مشق کے طور پر منوایا ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران جنرل عاصم منیر نے تمام شریک ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ذہنی و جسمانی قوت اور عزم کی تعریف کی۔

ایسی مشقیں باہمی سیکھنے، اشتراک اور ہم آہنگی کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں، PATS ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے جو جنگی مہارت اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو جدید تقاضوں کے مطابق یکجا کرتا ہے۔

آرمی چیف کے مطابق پاک فوج کردار، ہمت اور مہارت جیسے شاندار اوصاف کی حامل ہے، جنہیں ہمارے سپاہیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں طور پر ثابت کیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter