پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے باجود 150 پروازیں منسوخ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور فلائٹ شیڈول میں بہتری کے باوجود ملک بھر میں آج 150 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے روانہ ہونے والی کئی پروازیں تاحال غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں، جن میں حج کے لیے مخصوص دس پروازیں بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تین، اسلام آباد سے دو اور ملتان سے ایک حج پرواز آج منسوخ کی گئی،مجموعی طور پر کراچی کی 45، لاہور کی 38 اور اسلام آباد کی 40 پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں۔

مزید برآں، ملتان سے 10، پشاور سے 11 اور سیالکوٹ سے 6 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں، منسوخ ہونے والی پروازوں میں سے 138 بین الاقوامی تھیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter