پاک بھارت کشیدگی :بلاول بھٹو کا ”ایکس “ اکاؤنٹ بھی بلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد ، بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کا "ایکس” اکاؤنٹ بند کر دیا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کے اقدام پر پاکستان نے شدید ردِعمل دیا ہے۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ قدم نہ صرف بزدلی کی علامت ہے بلکہ ڈیجیٹل سنسرشپ کی انتہا بھی ہے، ان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری خطے میں امن کے داعی اور کشمیری عوام کی آواز ہیں، یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار انہیں خاموش کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو جمہوری اقدار کے ترجمان ہیں اور بھارت کی ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتے ہیں، یہی بات بھارتی حکومت کو ہضم نہیں ہو رہی، بی جے پی کی یہ حرکت ان کی گھبراہٹ، عدم برداشت اور سفارتی ناکامی کی غماز ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی آواز کروڑوں دلوں میں بستی ہے، اور کوئی ڈیجیٹل رکاوٹ اس آواز کو دبا نہیں سکتی۔

 

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter