جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان کی کامیابی کو برطانیہ اپنی کامیابی سمجھتا ہے، جین میریٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا پاکستان کے حق میں اہم بیان سامنے آگیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ کے دوران برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے لیے نہایت حوصلہ افزا باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ درست سمت میں چلا تو عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی معیشت 2047 تک 2 کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے — اور برطانیہ اس کامیابی کو صرف پاکستان کی نہیں، اپنی بھی کامیابی سمجھتا ہے۔

latest urdu news

جین میریٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے شراکت داری کوئی ہمدردی نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا فیصلہ ہے، کیونکہ پاکستان ایک باصلاحیت ملک ہے، اور اس کی کامیابی نہ صرف اس کے اپنے لیے بلکہ برطانیہ جیسے شراکت داروں کے لیے بھی مثبت اثرات لا سکتی ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کے مطابق، اب وقت آگیا ہے کہ ہم یہ سوچیں کہ ساڑھے چار ارب پاؤنڈ کی موجودہ تجارت کو کیسے بڑھا کر دس یا پندرہ ارب پاؤنڈ تک لے جایا جا سکتا ہے۔

ان کے خطاب سے یہ تاثر ملا کہ برطانیہ پاکستان کو ایک اہم معاشی پارٹنر کے طور پر دیکھ رہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے دروازے مزید کھلنے والے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter