جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کامیاب خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاسی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم ترین اجلاس ہوا جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد کی تزئین و آرائش اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

latest urdu news

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی جانب سے ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریڈ زون بالخصوص وی وی آئی پی روٹس کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ اہم شاہراہوں کے اطراف دیدہ زیب لینڈسکیپنگ کی جائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جناح کنونشن سنٹر کی تزئین و آرائش کے فنشنگ کا کام جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات بھی دیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter