ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پاکستان سے کوئی بھی جعلی پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا، طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سے جعلی پاسپورٹ پر کسی کا سفر ممکن نہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس خرم شہزاد نواز کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں انسانی سمگلنگ سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔

latest urdu news

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ عالمی معیار کے مطابق ہے اور اس میں جعلسازی کی کوئی گنجائش نہیں، جبکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ متعدد عرب ممالک نے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اجلاس کے دوران نوشین افتخار نے استفسار کیا کہ کیا انسانی سمگلنگ یا ملک بدری کے شکار افراد کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے؟ اس پر سیکریٹری داخلہ نے وضاحت کی کہ قانون موجود ہے اور انسانی سمگلنگ یا ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ پانچ سال کے لیے معطل کر دیے جاتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter