جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان حالت جنگ میں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہینِ عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں، بلوچستان میں جو ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت، چیف جسٹس نے کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے، بلوچستان میں جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

latest urdu news

پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ جلسے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن آخری دن این او سی معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انتظامیہ نے 22 اگست کو جلسے کی اجازت کا بیان حلفی عدالت میں دیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے سوال کیا کہ این او سی معطلی کا فیصلہ آخری رات ہی کیوں کیا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ لوگ دور دراز علاقوں سے چل پڑتے ہیں اور بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ جلسہ منسوخ ہو گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر سیکیورٹی خدشات ہیں تو انتظامیہ پہلے ہی آگاہ کرے تاکہ لوگوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورا اسلام آباد کنٹینرز سے بند ہے، صرف ایک مارگلہ روڈ کھلا ہے جہاں لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ مناسب ہوگا کہ میں کمشنر کو بلا کر شوکاز نوٹس جاری کروں؟ کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter