246
پاکستانی زائرین کو لیکر جانے والی بس ایک بار پھر حادثے سے دوچار ہوگئی کہ جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایران میں پاکستانی زائرین کو لیکر جانے والی بس کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے اور تقریباََ 48 زخمی ہوگئے ہیں۔
نواسہ رسول امام حسینؓ کے چہلم کے متعلق پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 1 بس صوبہ فارس کے شہر نیریز اور صوبہ کرمان کے سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر 1 ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 48 افراد زخمی ہو گئے۔
فارس ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار کرنل عبدل ہاشم کے ایک بیان کے مطابق حادثہ بریکس میں تکنیکی خرابی اور ڈرائیور کی گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے باعث پیش آیا ہے۔