جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان، امریکا سے معاشی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی سرکاری وفد جلد امریکا روانہ ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات میں اضافہ چاہتا ہے جبکہ امریکی مصنوعات کو پاکستانی منڈیوں تک رسائی کے لیے غیر ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمے پر بھی بات چیت جاری ہے۔

latest urdu news

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اگر امریکی مصنوعات پر غیر ضروری جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تو اس پر نظرثانی کے لیے تیار ہیں، پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت خصوصی طور پر معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی، پاکستان اپنی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے تعاون حاصل کرنا چاہتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری حکومت کا نصب العین معاشی استحکام ہے اور ہم پاکستان کو اقتصادی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکال کر مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter