جمعہ, 25 اپریل , 2025

ٹوٹے ہوئے پل سے 3 افراد گر کر جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پل کے ٹوٹے ہوئے حصے سے 3 افراد گر کر جاں بحق ہوگئے۔

گھوٹکی، ناروواہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت 7 سالہ بچہ پل کراس کرتے ہوئے گر کر ڈوب گیا، بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے ورثا نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق اسی مقام پر 2 موٹر سائیکل سوار بھی نہر میں جا گرے، جنہیں مقامی افراد کی جانب سے بچا لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کے مطابق محکمہ آبپاشی کو فوری طور پر نہری پانی کا بہاؤ کم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم سکھر سے روانہ ہوگئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter