وفاقی کابینہ کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد اور آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کے لیے 1 ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی ہے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سرکاری سکولوں کے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے مفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی گئی ہے، تمام ڈسٹرکٹ اور متعلقہ ایجوکیشن افسران کو 2 روز میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
مفرور ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ ہی نہیں کیا ہے، ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک میں مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا، مفرور اساتذہ و ملازمین سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔