وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے انکی رہائشگاہ پہنچے، اور مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی (ف) کا امیر جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
مولانا فضل الرحمان سے ہونیوالی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے آپ کا کردار قابل تحسین ہے۔
مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر،اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں انکی قیادت میں جے یو آئی نے اُصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سینئر ترین سیاستدان ہیں اور ملکی سیاست میں ان کا بلند مقام ہے۔