ہفتہ, 26 اپریل , 2025

وفاقی دارالحکومت میں 14 تا 16 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت میں 15،14 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

شہر اقتدار اسلام آباد اور راولپنڈی میں  15،14 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے متن میں یہ بتایا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن کی عام تعطیل کی منظوری دے دی گئی ہے۔

latest urdu news

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سیکیورٹی کے تناظر میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کےلیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں فوج تعینات رہے گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter