282
کوئٹہ، وزیر بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار سرفراز چاکر ڈومکی 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
واضح رہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جان کی بازی ہارگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے چچا نے یہ بتایا کہ بھتیجے کو بخار تھا، علاج کیلئے ہسپتال لیکر آیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمدعاصم نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال روزانہ سینکڑوں بچوں کی جانیں بچاتا ہے۔