پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
جسٹس فہیم ولی نے راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی جہاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کی طبعی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
یاد رہے اسلحہ و شراب برآمدگی مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے ضمانت کے لئے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔