جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر بجلی کے بلز میں ریلیف ملنا شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بجلی کے بلز میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوگیا۔

لیسکو کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیسکو کے پہلے 4 بیجز میں صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا گیا، پہلے 4 بیجز کو بل جاری ہونے کے بعد دوبارہ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کی جانب سے ٹیکسز اور بجلی کی قیمت جمع کرنے کے بعد 14 روپے فی یونٹ رقم بلوں سے نکالی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بقیہ رقم ادا کر دی گئی کی تحریر بھی بلوں پر درج کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بل ڈسٹری بیوٹرز بلز کیساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں، تمام افسران کو صارف کو بل کے ساتھ پمفلٹ دے کر تصویر بھی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter