جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پولیس کو باڈی کیم لگانے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کی جانب سے باڈی کیم لگانے کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حکم پر پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

latest urdu news

مریم نواز کی جانب سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ باڈی کیم پولیس آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکاروں کو لگائے جائیں گے جب کہ ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

مبینہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حکم پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نوازکا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، باڈی کیم لگانے کا مقصد پولیس کے رویے میں بہتری اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے یہ کہنا تھا بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم ہو جائے گی۔

فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا سابق وزیراعظم کا جیل میں رہنا ہی ان کے فائدے میں ہے، جیل توڑنے کی بات کرنے والے ان کی زندگی کی ضمانت کیسے دیں گے؟

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں 2 بندوں کی جان ہے، مراد سعید رو پوش کیوں ہے؟ وہ سامنے کیوں نہیں آتا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter